Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیمتیں ہزاروں روپے گِر گئیں، نیا موبائل فون لینا چاہتے ہیں تو فوراً مارکیٹ پہنچیں

موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوگئی
شائع 12 مئ 2024 05:32pm

اگر آپ نیا موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہی صحیح موقع ہے، کیونکہ ملک میں موبائل فونز کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک گر رگئی ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی کمپنیوں نے موبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کردی ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والے فونز کی قیمتوں میں 3 سے 18 ہزار روپے تک کمی آگئی ہے۔

ہوشیار!!! شاؤمی کے موبائل فونز میں 20 خطرناک خامیوں کا انکشاف

الیکٹرونک مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ فونز کی قیمت میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتیں کم ہوئیں۔

آئی فون بھاری ڈسکاؤنٹ کے ساتھ دستیاب

قیمتوں میں اس گراوٹ کے بعد ایک لاکھ روپے والا موبائل فون 65 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے والا موبائل 50 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے والا اسمارٹ فون 35 سے 38 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں بننے والے فون کی غیرمعمولی طلب، شارٹیج پیدا ہوگئی

خیال رہے کہ پاکستان میں بننے والے موبائل پر نہ تو درآمد شدہ فونز کی طرح ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔

smart phones

Mobile Phone Prices

Mobile Phone Prices decreased