Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

گمراہ کن اور جعلی مارکیٹنگ پر پاکستان کی 12 بیوٹی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری

گرین واشنگ کی تحقیقات میں سی سی پی کے اہم انکشافات
شائع 12 مئ 2024 05:03pm

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بیوٹی پراڈکٹس مینوفیکچررز کی جانب سے گمراہ کن مارکیٹنگ پر ملک کی 12 کاسمیٹکس کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سی سی پی کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو دھوکہ دینے والے اشتہاری حربوں سے بچانے کی کوشش میں اٹھایا گیا ہے۔

سی سی پی ایک ریگولیٹری ایجنسی ہے جس کا بنیادی اختیار اور ذمہ داری مارکیٹ کے تمام فروخت کنندگان کے لیے مساوی مقابلے کو یقینی بنانا اور صارفین کو مسابقت کے خلاف طرزِ عمل، استحصالی رویے اور قیمتوں کے تعین سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انڈے کو بالوں میں استعمال کرنے کے مختلف طریقے

سی سی پی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کمپنیاں ”گرین واشنگ“ میں مصروف تھیں، یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں پراڈکٹس کو بغیر کسی سائنسی ثبوت کے ”قدرتی، نامیاتی، پائیدار، خالص اور کیمیکل سے پاک“ بتا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

یہ گمراہ کن دعوے نہ صرف صارفین کو دھوکے میں رکھتے ہیں بلکہ ان کے لیے ممکنہ صحت کے خطرات کا باعث بھی بنتے ہیں۔

گمراہ کن اشتہارات پر کریک ڈاؤن سی سی پی کی جانب سے بیوٹی پروڈکٹس کی صنعت میں منصفانہ مسابقت کو برقرار رکھنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کی کوشش میں کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، بیوٹی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر لیبلز اور مارکیٹنگ کمیونیکیشنز سے اپنی مصنوعات میں موجود کیمیائی یا مصنوعی اجزاء کے بارے میں اہم معلومات شائع نہیں کرتیں۔ اس کے بجائے، گمراہ کن اصطلاحات، منظر کشی، یا لیبلنگ کے طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ غیر نامیاتی اجزاء یا کیمیائی اضافی اشیاء کی موجودگی کو چھپایا جاسکے۔

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

صارفین اکثر ان کمپنیوں کے ”100 فیصد آرگینک،“ ”100 فیصد قدرتی“، ”100 فیصد خالص“ ہونے جیسے دعووں کے علاوہ ”پاکستان کا نمبر 1 سکن کیئر برانڈ“، نامیاتی اور قدرتی برانڈ“ یا ”پاکستان کا بہترین برانڈ“ جیسے عنوانات کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ تاہم، ان دعوؤں کی حمایت کرنے کے لیے سائنسی ثبوت ٌیش نہیں جاتے اور صارفین کو گمراہ کرکے ایسی مصنوعات کی خریداری پر راضی کیا جاتا ہے، جو ان کی توقعات پر پورا نہیں اترتیں یا صحت کے لیے خطرات بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔

مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 10 کے تحت گمراہی کن یا دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں پر پابندی ہے۔

ایئرکنڈیشنر آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے

سی سی پی کو مارکیٹ کی منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے اور صارفین کو گمراہ کن اشتہاری حربوں سے بچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھتی رہیں گی سی سی پی کاسمیٹکس مینوفیکچررز کے مارکیٹنگ کے طریقوں کی جانچ پڑتال جاری رکھے گا اور منصفانہ مسابقت کے معیارات کی تعمیل کے لیے ضروری کارروائی کرے گا۔

سی سی پی کا مقصد دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات کے لیے کمپنیوں کو جوابدہ ٹھہرا کر بیوٹی پروڈکٹس کی مارکیٹ میں شفافیت، دیانتداری اور صارفین کے اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

Deceptive Marketing

Competition Commission of Pakistan (CCP)

Notices to beauty products’ manufacturers

Fake Beauty Products