Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاری شمسی طوفان پاکستان پر کتنا اثر انداز ہوگا؟ سپارکو نے بتادیا

زمین ایک طاقتور طوفان کاسامنا کررہی ہے، اسپار کو نے اعلامیہ جاری کردیا
شائع 12 مئ 2024 04:30pm

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن کا کہنا ہے کہ زمین ایک طاقتور طوفان کا سامنا کررہی ہے، زمین ایک مقناطیسی طوفان کا سامنا کررہی ہے۔

سپارکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے، سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 سے 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہے گا۔

سپارکو کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، اسپارکو اس شمسی طوفان پر اپنے آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کے امکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے، اس کی وجہ سورج سے اضافی اخراج ہے، جو شعاعوں اورموادپرمشتمل ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر سال 2003 میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔

sun

SOLAR STORM

northern lights

explosions

massive

arora

Solar storms

Space and Upper Atmosphere Research Commission

suparco