Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

اداکارہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 12 مئ 2024 03:12pm
تصویر بذریعہ: پنک ویلا/ دیا مرزا ایک انٹرویو کے دوران
تصویر بذریعہ: پنک ویلا/ دیا مرزا ایک انٹرویو کے دوران

سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی زندگی کے چند مشکل ترین لمحات سے متعلق بھی خبر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا 39 سال کی عمر میں ماں بنیں تھیں، تاہم 30 سال کی عمر میں ہی انہیں طعنے اور لوگوں کی باتیں سننا شروع ہو گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں دیا مرزا کا کہنا تھا کہ آپ اس آئیڈیا کے تحت بڑے ہوتے ہو کہ آپ کو جلد ہی بچے پیدا کرنے ہیں۔ جبکہ پرسنل مائلسٹونز میں یہ سب شامل ہوتا ہے کہ 26 سال کی عمر میں شادی کرنی ہے اور 30 سال کی عمر میں پہلا بچہ پیدا کرنا ہے وغیرہ، مگر زندگی ہمیشہ کچھ اور ہی کر دیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ زندگی آپ کے لیے جس طرح چل رہی ہے اس کیے ساتھ جانے کے لیے یہ مزاحمت ہے۔ جو کہ تناؤ، صدمے اور ہر قسم کے مسائل کو پیدا کرتی ہے۔

تاہم حقیقی طور پر خوشی حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح سے چیزیں ختم ہو رہی ہیں اسی میں قبولیت حاصل کی جائے۔

دوسری جانب زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر دیا مرزا نالاں اور غصہ دکھائی دیں اور اس بات کا اعتراف بھی کر لیا، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک سخت قسم کی شخصیت ہیں یہی وجہ ہے ان کے نجی ریلیشن شپس بھی متاثر ہوئے۔

اداکارہ نے نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں جہنم سے نکل کر آئی ہوں، اس وقت غصہ تھا، ناراضی تھی، مایوسی اور وہ تمام چیزیں جو کہ زندگی کو شدید متاثر کر رہی تھی۔ میرے خیال میں ان تمام چیزوں نے میرے ریلیشن شپ کو متاثر کیا۔

واضح رہے اداکارہ اولاد کی پیدائش سے متعلق بھی طعنے سن چکی ہیں، چونکہ اداکارہ کی پہلی اولاد 39 سال کی عمر میں ہوئی اور پھر شوہر کی پہلی بیوی سے بھی ان کی ایک اولاد تھی، یہی وجہ تھی کہ انہیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی جملے بھی برداشت کرنے پڑے۔

تاہم اس سب میں اداکارہ کا اپنی سوتیلی اولاد کے لیے پیار اور شوہر کے لیے محبت نے سب کے دل بھی جیت لیے۔

تاہم غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا اور ان کے شوہر ساحل سانگھا نے شادی کے پانچ سال ایک ساتھ گزارے تھے لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر ساحل سانگھا سے علیحدگی اختیار کررہی ہیں۔

Bollywood actress

Interview

children

BOLLYWOOD NEWS

dia mirza