Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

لائیو نیوز کے دوران نامناسب اشارے کرنے والی رپورٹر کی ایک اور ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی ویڈیو چرچہ کا باعث بن گئی
شائع 12 مئ 2024 02:38pm
تصویر بذریعہ: بی بی سی نیوز/ نیوز براڈکاسٹر مریم مہشری کی بائیں طرف نامناسب اشارے کے درمیان کا سکرین شاٹ، جبکہ دائیں طرف اینکر کی حالیہ ویڈیو کا اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: بی بی سی نیوز/ نیوز براڈکاسٹر مریم مہشری کی بائیں طرف نامناسب اشارے کے درمیان کا سکرین شاٹ، جبکہ دائیں طرف اینکر کی حالیہ ویڈیو کا اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر میڈیا کی شخصیات کے لائیو پروگرام کے دوران کچھ ایسے دلچسپ اور حیرت انگیز لمحات قید ہوجاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو بی بی سی کی خاتون براڈکاسٹر کی سامنے آئی ہے۔

نامناسب اشارے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے والی بی بی سی کی خاتون اینکر ایک بار پھر اپنی ویڈیو کے باعث وائرل ہو گئی ہیں۔

خاتون براڈکاسٹر مریم مشہری کی جانب سے حال ہی میں کام کے دوران مگن دکھائی دیں تاہم دلچسپ ردعمل کے باعث ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں لائیو آنے سے قبل 10 سے 1 تک الٹی گنٹی گنتی خاتون براڈکاسٹر کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں خاتون صحافی نے آخر میں 1 کو مڈل فنگر سے دکھایا تھا۔

تصویر بذریعہ: بی بی سی نیوز

عام طور پر اس اشارے کو نازیبا اور نامناسب سمجھا جاتا ہے، دوسری جانب اس نامناسب اشارے کے دوران خاتون براڈکاسٹر کا چہرہ بھی تبدیل ہو گیا تھا، جو کہ غلط ترجمانی کا باعث بنا۔

تصاویر بذریعہ: بی بی سی نیوز

یہی وجہ ہے کہ اس کلپ کے بعد خاتون براڈکاسٹر وائرل ہوگئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان چرچہ کی وجہ بن گئی تھی۔

تاہم اب ایک بار پھر خاتون براڈکاسٹر ایک اور ویڈیو کے باعث وائرل ہو گئی ہیں، نیدرلینڈز کے حوالے سے بیپر دے رہی تھیں، لائیو جانے سے قبل خاتون براڈکاسٹر نے پہلے سجنے سنورنے کو ترجیح دی۔

تصویر بذریعہ: بی بی سی نیوز

جبکہ ساتھی کیمرہ مین خاتون براڈکاسٹر کے بال سنوارتا دکھائی دیا، اگرچہ بی بی سی کے نشریات پر خاتون اینکر لائیو تھیں تاہم ساتھی کو اس بات کا علم نہ تھا۔

یہی وجہ تھی کہ خاتون براڈکاسٹر نے ساتھی کو ہاتھ سے روکا اور کیمرے کی طرف متوجہ رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون براڈکاسٹر کی اس ویڈیو پر بھی دلچسپی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

BBC

Video Viral

Maryam Moshiri

representer

news caster