Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

عدلیہ بحالی تحریک کے دوران کراچی میں 50 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا
شائع 12 مئ 2024 02:13pm
فوٹو فائل / اردو نیوز
فوٹو فائل / اردو نیوز

سانحہ بارہ مئی کو 17 برس بیت گئے، عدلیہ بحالی تحریک کے دوران پچاس شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، جن کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

12 مئی 2007 کراچی کی تاریخ کا وہ بدترین دن ہے جسے بھولنا بھی چاہیں تو بھلایا نہیں جاسکتا۔

اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ، کراچی بار سے خطاب کے لیے شہر قائد پہنچے تھے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا تھا۔

شہر کی بڑی بڑی شاہراہوں پر کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔

چیف جسٹس کے طیارہ نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تو شہر میں افراتفری مچ گئی تھی۔ سانحے میں پچاس سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

بارہ مئی سے متعلق کئی کمیشن بنے۔ سماعتیں بھی ہوئیں، نوٹسز بھی لیے گئے لیکن ذمہ داروں کو اب تک کوئی سزا نہیں ملی۔

karachi

Karachi Police

12 May Karachi Riots