پائلٹ کی پیزا کی فرمائش کی وجہ سے پرواز میں تاخیر، مسافر رُل گئے
اکثر ہوائی جہازوں میں مسافروں کی جانب سے کچھ ایسی حرکتیں کی جاتی ہیں کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں تاہم اب کی بار ایک پائلٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے، جس میں ایک پائلٹ کی فرمائش پر مسافروں کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی پرواز ایزی جیٹ کے عملے اور طیارے کے اندورنی منظر کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں عملہ مسافر پائلٹ سے متعلق اعلان کرتے دکھائی دیے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن لزبن سے منچسٹر کے لیے روانہ ہونا تھی، تاہم تاخیر کے باعث مسافروں کی جانب سے مزاحمت کی جا رہی تھی۔
اس پر پرواز کی انتظامیہ کی اجنب سے کہنا تھا کہ پائلٹ کے پیزا آرڈر کرنے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہے، یہ سنتے ہی مسافروں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔
جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق ایزی جیٹ کی پرواز اتوار کے روز اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے کے لیے تیار تھی۔
تاہم پائلٹ کی جانب سے انٹرکام پر مسافروں کو پیغام دیا گیا کہ ہم نے پرواز تاخیر سے ٹیک آف کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کیبن کریو کو خراب سینڈ وچز کے بجائے پیزا مل سکے۔
جبکہ ساتھ ہی پائلٹ نے مسافروں سے پریشانی پر معذرت بھی کر لی، جبکہ ایک صارف کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ فلائٹ تاخیر کا شکار ہے کیونکہ لزبن سے منچسٹر جانے والے پرواز میں کوئی بھی کھانا گرم نہیں تھا۔
ظاہر ہے سینڈ وچز گرم نہیں تھے جس کے باعث وہ خراب ہو گئے، اس لیے پرواز کو ایک گھنتے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed on this story.