Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر محمد علی کے پوتے کا مکہ مکرمہ میں حیران کن تجربہ

والدہ اور گھر والوں کو بھی حرم شریف لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا
شائع 12 مئ 2024 12:48pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، ایم ایم اے فائٹر اور محمد علی کے پوتے سعودی عرب میں موجود ہیں، جبکہ دوسری جانب دائیں طرف محمد علی پوتے کے ساتھ (بچپن کی تصویر)
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، ایم ایم اے فائٹر اور محمد علی کے پوتے سعودی عرب میں موجود ہیں، جبکہ دوسری جانب دائیں طرف محمد علی پوتے کے ساتھ (بچپن کی تصویر)

معروف عالمی باکسر محمد علی جہاں اپنی شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھے وہیں اب ان کے پوتے بیاگیو والش سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

بیاگیو والش ایم ایم اے فائٹر ہیں اور اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم بیاگیو کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

25 سالہ ایم ایم اے فائٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود تھے اور عمرے کی سعادت حاصل کر رہے تھے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ایم اے فائٹر پہلی مرتبہ خانہ کعبہ آئے تھے اور عمرے سعادت حاصل کر رہے تھے، جبکہ ان کے ساتھ پروفیشنل فائٹرز لیگ کے نائب صدر لورین میک بھی موجود تھے۔

مکہ کے سفر کے دوران بیاگیو کے ڈرائیور نے انہیں ایک شخص سے ملوایا تھا، جس نے حج کے دوران انہیں گائڈینس فراہم کی۔

اگرچہ گائڈر کو انگریزی زبان نہیں آتی تھی، تاہم اس کے باوجود عمرے کے دوران جو جو عمل گائڈر کرتا، بیاگیو اسے فالو کرتے جاتے۔

بیاگیو کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ایک شخص تھا، جسے انگریزی زبان نہیں آتی تھی، تاہم اس نے ہمیں کہا میں جو پڑھ رہا ہوں وہ آپ دہرائیں۔ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، مجھے عربی زبان نہی آتی تھی تاہم ہم وہ تمام دعائیں اور صورتیں پڑھ رہے تھے جو وہ ہمیں بتا رہے تھے۔

جبکہ اسی دوران بیاگیو کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ اس حد تک منفرد اور دل کو چھو لینے والا تھا جو کہ میں کبھی بھول نہیں سکتا۔

ساتھ ہی بیاگیو نے امید کی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھی اس لمحے کو محسوس کریں گے۔

العربیہ سے بات چیت میں بیاگیو کا کہنا تھا کہ اپنے ایمان کو تازہ کرنے کے لیے وہ ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔

جبکہ عمرے سے متعلق کہنا تھا کہ عمرہ ایک ایسی سعادت تھی، جس نے مجھے میرے رب سے قریب کر دیا ہے اور اسلام سے جوڑ دیا ہے۔

Saudi Arabia

Instagram

umrah

Mecca

boxer

muhammad ali

Biagio Walsh

grandson