Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

تاجر دوست اسکیم کا ہدف 30 لاکھ، اب تک صرف 75 دکان داروں کی رجسٹریشن

وزیرِ اعظم نے کاروباری برادری کی شکایات سُننے، تجاویز لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
شائع 12 مئ 2024 11:50am

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تاجر دوست اسکیم کے اطلاق و نفاذ سے متعلق کاروباری برادری کی شکایات کے تدارک کے لیے چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری تجارت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کو وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے تاجر دوست اسکیم کے نفاذ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نعیم میر آل پاکستان انجمنِ تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین ہیں۔ وہ تاجر دوست اسکیم کے موثر نفاذ کے سلسلے میں خوردہ اور تھوک فروشوں کو حاصل ہونے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

کاروباری برادری کے نمائندوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ تاجر اور دکان دار رجسٹریشن کے لیے تیار ہیں تاہم اصل مسئلہ ٹیکسوں کی ادائیگی کا ہے۔ اس حوالے سے تکنیکی اور قانونی معاملات نمٹائے جانے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے اس موقع پر امیر طبقے اور ممکنہ ٹیکس دہندگان سے وصولی کا عزم دہرایا اور کہا کہ وہ کاروباری برادری کے مسائل سُننے اور اُنہیں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

!متعلقہ کمیٹی تاجروں اور دکان داروں کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق پیچیدگیاں دور کرنے کے لیے کام کرے گی۔ نعیم میر نے کاروباری برادرے کے مسائل اور تجاویز وزیرِ خزانہ کے سامنے بھی رکھی ہیں جس کا مقصد کاروباری طبقے کے مسائل اجاگر کرنا ہے۔

تاجر دوست اسکیم کے تحت ملک بھر کے 30 لاکھ خوردہ فروشوں اور دکان داروں کو رجسٹر کیا جائے گا۔ اگلے ہفتے نعیم میر کی سیکریٹری ریونیو ڈویژن، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری تجارت سے ملاقات متوقع ہے۔ 30 اپریل 2014 تک تاجر دوست اسکیم کے تحت صرف 75 خوردہ فروشوں اور دکان داروں کو رجسٹر کیا جاسکا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کاروباری برادری سے بارہا کہہ چکے ہیں کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت خود کو رجسٹر کروائیں تاکہ انہیں متعلقہ سہولتیں بھی دی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں :

تاجر دوست اسکیم قابل عمل نہیں، چیف کوآرڈینیٹر نے ایف بی آر کو بتادیا

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع، کون سے شہر شامل ؟

Special committee

TAJIR DOST SCHME

SPORADIC REGISTRATION