Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھونی سے ملنے گراؤنڈ میں گھسنے والے پرستار کو سزا کا سامنا

نوجوان نے کھلاڑی کو گلے لگا لیا، جس پر دھونی بھی پریشان ہو گئے
شائع 12 مئ 2024 11:14am
تصویر بذریعہ: انڈین ایکسپریس/ نرمل ہرندرن/ نوجوان پچ پر دھونی کے قدم چومتے ہوئے، جس پر کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دے رہےہیں
تصویر بذریعہ: انڈین ایکسپریس/ نرمل ہرندرن/ نوجوان پچ پر دھونی کے قدم چومتے ہوئے، جس پر کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دے رہےہیں

مداح چاہے کرکٹرز کے ہوں یا پھر اداکاروں کے، اپنے پسندیدہ شخصیت سے ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہی ہیں اور کچھ نہ کچھ ایسا کر ہی جاتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جہاں ایک مداح آپے سے باہر ہو گیا ہے۔

آئی پی ایل کے میچ کے دوران مداح کراؤڈ اور میدان کے درمیان حصار کو ہٹا کر پچ پر آ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چنئی سُپر کنگ اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

تاہم اسی میچ کے دوران ایک مداح پر مجرمانہ غلفت کے تحت کیس درج کر دیا گیا ہے۔

سخت سیکیورٹی حصار کو توڑنے کے باعث 21 سالہ نوجوان پر کریمینل ٹریسپاس پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ 21 سالہ مداح کی شناخت جے کمار جانی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھوناگر ضلع کے گاؤں راباریکا سے تعلق رکھتا ہے۔

جبکہ نوجوان پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ سیکشن 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جبکہ مقدمے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پولیس ڈی وی رانا نے بھی تصدیق کر دی ہے، دوسری جانب نوجوان کی جانب سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دھونی کا مداح ہے اور کھلاڑی سے ملنا چاہتا تھا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے حفاظتی حصار کو توڑا اور کھلاڑی کے پاس پہنچا جو کہ بیٹنگ کر رہا تھا۔

تاہم پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نوجوان کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایف آئی درج کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سیکیورٹی حصار کو توڑ کر کھلاڑی کے پاس پہنچا اور گلے لگ گیا۔

جس پر دھونی بھی ایک لمحے کو پریشان ہو گئے اور کچھ سوچ ہی نہ پائے دوسری جانب کھیل بھی کچھ لمحوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

Ms dhoni

IPL

Arrested

fan

Narendra Modi Stadium