Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات کے موسم سے بچوں کو خطرہ ہے، ڈاکٹروں کی وارننگ

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ
شائع 12 مئ 2024 10:43am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلا دی تھی وہیں اب ڈاکٹرز بچوں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خلیجی ریاست میں ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچے اور نومولود بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو شدید گرمی اور لو کی صورتحال کے دوران بچوں کی حفاظت اور سورج کے سامنے نہ جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ہدایات اس وقت سامنے آئیں جب امارات میں ایک بچہ گاڑی میں بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا، کم عمر بچہ شدید گرمی میں گاڑی کے اندر ہی بند ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث بچہ انتقال کر گیا تھا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے کہنا تھا کہ کم عمر بچے شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

جبکہ وجہ بتاتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے ہیٹ اسٹروک کا شکار باآسانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں میٹابالزم فاسٹ ہوتا ہے جبکہ کارڈیو وسکیولر سسٹم بھی ان ڈیویلپ ہوتا ہے۔

تھمبے یونی ورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید رزق الایسی بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ بچوں کا چھوٹا قد اور ہائیر سرفیس ایریا برائے ماس ریشیو اس بات کی طرف اشارہہ کرتا ہے کہ یہ ہیٹ جلدی لے سکتے ہیں اور انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں وقت لگتا ہے۔

بچوں کے جسم میں موجود ڈیویپلنگ سوئیٹر گلینڈز اور لوئر گلینڈز کا ریٹ انہیں باڈی ٹیمریچر کے حوالے سے چیلنج کرتا ہے۔

ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے بتانا تھا کہ کم عمر اور نوزائیدہ بچے اس شدید گرمی میں زیادہ جلدی متاثر ہو سکتے ہیں۔

جبکہ ان کے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بچے ہیٹ سے متعلق علامات کو پہچان نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے باور کرا سکتے ہیں۔

Rain

doctors

UNITED ARAB EMIRATES

children

Heat stroke

highest temperature