Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نجر قتل کیس، کینیڈین پولیس نے چوتھا ملزم گرفتار کرلیا

22 سالہ بھارتی شہری امن دیپ سنگھ اسلحہ کیس میں پہلے ہی زیرحراست ہے، تین ملزم 3 مئی کو گرفتار کیے گئے تھے
شائع 12 مئ 2024 09:05am

کینیڈا کی پولیس نے خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کیس میں چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امن دیپ سنگھ پر قتل کی سازش اور فعال کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈین پولیس نے دیگر تین ملزم 3 مئی کو گرفتار کیے تھے۔ دی انٹیگریٹیڈ ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ 22 سالہ امن دیپ غیر قانونی اسلحے کے کیس میں پہلے ہی اونٹاریو میں زیرِ حراست ہے۔ وہ بھارت کا شہری ہے اور بریمپٹن، سرے اور ایبٹسفورڈ میں سکونت اختیار کرتا رہا ہے۔

آئی ایچ آئی ٹی کے انچارج من دیپ مُوکر نے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد ہردیپ سنگھ نِجر کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔

دیگر گرفتار ملزمان میں 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل دیپ سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔

ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ برس جون میں کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سرے میں ایک گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ کینیڈین حکومت اس قتل میں بھارت کو ملوث قرار دیتی ہے۔ اس حوالے سے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی ہے۔ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے جس پر بھارتی قیادت خاصی ناراض دکھائی دیتی ہے۔ مودی سرکار نے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہونے پر کینیڈین سفارتی عملہ بھی گھٹایا ہے۔

Hardeep Singh Nijjar

AMANDEEP SINGH

CANADA SEEKS TO INDICT INDIA

NIJJAR CASE COMPROMISES BILATERAL RELATIONS