Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں روٹی کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر 3 تندور سیل

ڈپٹی کمشنرز روٹی کے سرکاری نرخ سختی سے نافذ کریں، کمشنر کراچی
شائع 11 مئ 2024 11:42pm

کمشنر کراچی نے روٹی کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3 تندور سیل کردیے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ دو تندور کھڈا مارکیٹ اور ایک چاند بی بی روڈ پر سربمہر کیے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز روٹی کے سرکاری نرخ سختی سے نافذ کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ناں بائیوں کو تنبیہ کیا کہ وہ سرکاری نرخ کی پابندی کریں۔