Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانسٹیبل پر منشیات فروشوں کی پُشت پناہی کا اِلزام ثابت، نوکری سے فارغ

منشیات فروشی میں ملوث ایک اور پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے
اپ ڈیٹ 12 مئ 2024 07:52am

پولیس میں چُھپی کالی بھیڑوں کے خلاف پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آگئی ، کانسٹیبل پر منشیات فروشوں کی پُشت پناہی کا اِلزام ثابت ہو گیا ۔

اِنکوائری رپورٹ میں کانسٹیبل پرمنشیات فروشوں کی پُشت پناہی کا اِلزام ثابت ہونے پر ڈی پی او پاکپتن نے کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکار گرفتار

اِنکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں کانسٹیبل تھانہ سِٹی عارفوالا میں تعینات تھے۔

اِنکوائری رپورٹ میں کانسٹیبل پرمنشیات فروشوں کی پُشت پناہی کا اِلزام ثابت ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ رواں ماہ منشیات فروشی میں ملوث ایک اور پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

Punjab police

Arrested