Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان غیر مشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلیے تیار ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

گریٹر ڈائیلاگ میں ادارے بھی شامل ہوں گے، ن لیگ رہنما
شائع 11 مئ 2024 10:51pm

وزیراعظم کے مشیراور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آج کہیں کہ میں غیرمشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے غیرمشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی بھی ایک حقیقت ہے، اس لیے عمران خان تسلیم کریں کہ نواز شریف اورآصف علی زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی مذاکرات ہیں تو اس میں سیاسی جماعتیں ہوں گی اور اگر گریٹر ڈائیلاگ کرنا تو اس میں ادارے شامل ہوں گے، ادارے شامل ہوں گے تو بات بنے گی۔

کیا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جاسکتا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ اگر اتفاق ہو توکوئی بھی عمل مشکل نہیں۔