Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، رؤف حسن

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کےساتھ بالکل ٹھیک کررہا ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 11 مئ 2024 09:19pm

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پاؤں پر کھڑی نہیں رہے گی۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے ہاتھ میں حکومت دے کر پاکستان کو مفلوج کیا جارہا ہے ۔ ہم کسی کے ساتھ ڈیل کر کے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا چاہتے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan

PTI Protest at Adiyala Jail