Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کی قید میں ایک اور اسرائیلی یرغمالی ہلاک

ہلاک ہونے والا والا یرغمالی اسرائیل کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا، ترجمان حماس
شائع 11 مئ 2024 08:36pm

حماس نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے یرغمالیوں میں سے ایک اور ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اسرائیلی کمیونٹی سے نداو پوپل ویل کو یرغمال بنایا گیا تھا، وہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔

اسرائیلی فوج نے تازہ ترین ویڈیو پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس نے حماس کی طرف سے جاری کی گئی یرغمالیوں کی پچھلی ویڈیوز کو نفسیاتی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے حماس کے سابقہ ​​الزامات کی بھی تردید کی ہے کہ یرغمالیوں کو اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

HAMAS FIGHTERS

Israel Gaza War

Israel Hamas Talk