Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کیلیے بڑا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر کھیل پنجاب بھی فائنل میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی کے متعرف، کیش انعام کا اعلان
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 10:31pm

اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی دیکھانے اور دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے پر حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی دیکھانے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اُمید ہے کہ ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

وزیر اعظم کی ہاکی ٹیم کو مبارک باد

وزیر اعظم نے قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے فائنل تک رسائی حاصل کی، جاپان کے خلاف بھی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ر جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

وزیر کھیل کا 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

فیصل کھوکھر نے کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار کھیل کا مظاہری کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ٹیم کے لئے کیش انعام کا اعلان

مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں اور سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹیز گول میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ہے ۔

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

Azlan Shah Hockey Cup