لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
لین دین کے معاملے کو پاکپتن پولیس نے پولیس مقابلہ بنایا، ذرائع
لاہورکے نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق لین دین کے معاملے کو پاکپتن پولیس نے پولیس مقابلہ بنایا اور تاجر یوسف بٹ کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکپتن پولیس نے لاہور پولیس کو بھی اپنے ایکشن سے آگاہ نہیں کیا جبکہ پاکپتن پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں شہری کے گھر گھسے جس پر تاجر کی والدہ نے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکو سمجھا۔
ذرائع کے مطابق ماں کے شور مچانے پر گھر میں موجود بیٹے نے فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
پاکپتن پولیس نے اسپتال میں بھی دو نمبری دکھائی اور اسپتال میں مرنے والے کانسٹیبل کو پولیس کی وردی پہنادی۔ بعدازاں پاکپتن پولیس نے تاجر کے گھر جاکرفیصل بٹ کو گولیاں ماریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.