Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری جنگلات میں ٹمبر مافیا کی 100 سے زائد آرا مشینیں ضبط، متعدد ٹالز سیل

راجن پور، ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری، لسبیلہ میں سیکڑوں ٹن قیمتی لکڑی قبضے میں لے لیں، مقدمات بھی درج
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 09:24pm

راجن پور میں محکمہ جنگلات اور پولیس کا ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، سرکاری جنگلات میں ٹمبر مافیا نے ایک سو سے زائد آراء مشینیں نصب کررکھی ہیں۔ جبکہ لسبیلہ میں بھی قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

راجن پور میں ٹمبر مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، محکمہ جنگلات اور پولیس نے اب تک درخت کاٹنے والی 29 مشینیں اکھاڑ کرسامان ضبط جبکہ 14 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان جنگلات سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد نوید کھوکھر کے مطابق 52 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے سرکاری جنگلات میں ٹمبر مافیا نے 100 سے زائد آراء مشینیں نصب کررکھی ہیں ۔

سرکاری درخت کاٹ کر کارخانوں کے ذریعے بازار میں فروخت کیے جاتے ہیں محکمہ جنگلات نے پولیس معاونت سے تحصیل جام پور، روجھان اور راجن پور میں آپریشن کا آغاز کر رکھا ہےجبکہ جنگلات کی حدود سے آراء مشینوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں بے لگام ٹمبر مافیا نے درختوں کا صفایا کردیا درختوں کی بے دریغ کٹائی کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ضلع لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔

انتظامیہ نے ٹمبر مافیا کے ٹالز پر چھاپہ مار کارروائی کرکے متعدد ٹالز کو سیل کردیا، اور سیکڑوں ٹن قیمتی لکڑی قبضے میں لے لیں ٹمبر مافیا پر بھاری جرمانے عائد کئے اور ٹال مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔

GODOWN SEALED

wood