Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کی پیشگوئی

اتوار اور پیر کو شہرقائد میں سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 09:32pm

کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اتوار و پیرکو پارہ 37ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کی لہربرقراررہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق حالیہ گرمی کی لہرآئندہ کئی روزتک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

گرمی کی لہرکے دوران نمی کاتناسب 60 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

karachi weather

Met Office

Hot Weather

Weather Updates