Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی کے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں کو درہ آدم خیل اسپتال منتقل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 09:51pm
Kohat: Sad incident of firing in Dara Adam Khel - Aaj News

کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقہ بازی خیل میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو درہ آدم خیل اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ کے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر موجود ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے۔

BRUTAL KILLING

KOHAT ADDA FIRING