Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سستے انڈوں کے لالچ میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم

شہری نے حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
شائع 11 مئ 2024 06:48pm

سستے انڈوں کا اشتہار دیکھ کر شہری لاکھوں روپوں سے محروم ہوگیا۔

وزیرآباد میں سستے انڈوں کا اشتہار دیکھ کرآنے والا شخص لٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق خوشاب کا رہائشی محمد وارث سستے انڈے خریدنے گکھڑ منڈی آیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اسے ویرانے میں لے جا کر لوٹ لیا۔

مسلح افراد نےمحمد وارث سے 4 لاکھ 75ہزار روپے لوٹے۔ شہری نے حکومت پنجاب سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔