Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق

متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے، حکام
اپ ڈیٹ 12 مئ 2024 08:40am

افغانستان کے صوبے بغلان میں خوفناک سیلاب کے نتیجے ایک ہی صوبے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی ہلاکتیں 300 سے زیادہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں شہریوں کے مکانات تباہ ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا۔

afghanistan

flooding