Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈبل روٹی کے 2 پیکٹ سے چوہوں کے باقیات ملنے پر جاپانی کمپنی کا بڑا اقدام

مشہور بریڈ کمپنی نے 1 لاکھ سے زائد پیکٹس مارکیٹ سے واپس منگوا لئے، جن لوگوں نے بریڈ خریدی ان لوگوں کو پیسے واپس کرنے کی بھی آفر
شائع 11 مئ 2024 06:18pm

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی کھانے کی اشیا کےپیکٹ سے کسی کیڑے یا کسی اور جاندار کی باقیات برآمد ہوئی ہو لیکن حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ جاپان میں پیش آیا ہے جب ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہوئیں۔

‎یہ بات دنیا جانتی ہے کہ جاپان اپنے حفظانِ صحت کے اعلیٰ معیار کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے تاہم حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے بریڈ تیار کرنے والی کمپنی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں سے چوہے کی باقیات برآمد ہوئی جس کے بعد مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے 1 لاکھ سے زائد پیکٹس بازار سے واپس منگوالیے گئے۔

‎پاسکو شکیشیما نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں چوہے کی باقیات کیسے پہنچی؟پاسکو ایک مشہور برانڈ ہے جس کی بریڈ باآسانی کسی بھی اسٹور سے باآسانی مل جاتی ہے جبکہ کمپنی بہت سے ممالک میں بھی ڈبل روٹی ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے۔ ‎

معروف بریڈ تیار کرنے والی جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک ان کو کسی ایسے شخص کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں جو ڈبل روٹی کھانے کے بعد بیمار پڑ گیا ہو۔

‎ پاسکو شکیشیما نامی کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پریشانی کا باعث بننے پر صارفین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر بنائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دوبارہ ایسا کبھی نہ ہو۔

‎ کپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جن افراد نے بریڈ خریدی وہ ان لوگوں کو پیسے واپس کر دے گی۔

گزشتہ برس بھی ایسا ہی ایک واقعہ جاپان میں پیش آیا تھا جب 7-الیون اسٹور نے چاول کے پیکٹ سے لال بیگ برآمد ہوئے تھے مگر کمپنی نے صارفین سے معذرت کا اظہار کیا تھا اور پھر پیکٹس واپس منگوالیے تھے۔

Japan