آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا متعرف، موجودہ حکومت کو بھی مشورہ
نگراں حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے نگراں دورکی پالیسیوں پرعملدرآمد کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی جبکہ نگراں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔
وفد آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت نگراں دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے، قرضوں کو کم کرنے کے لیے نگراں دور کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے مطابق نگراں حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے اور نگراں دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا، پاکستان ملکی آمدن بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔
IMF PAKISTAN
IMF program
IMF Tax
مقبول ترین
Comments are closed on this story.