Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھٹہ: نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

متوفی دو روز سے اسپتال میں زیر علاج تھی دوران زچگی غلط آپریشن کیا گیا جس سے موت واقع ہوئی، ورثا
شائع 11 مئ 2024 04:38pm

ٹھٹہ کے علاقے میرپورساکرومیں نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سےخاتون جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کےورثا نے ٹھٹہ کیٹی بندرروڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور لوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ متوفی عائشہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج تھی دوران زچگی غلط آپریشن کیا گیا جس سے موت واقع ہوئی۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔