Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجدالحرام کے امام کی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم ہدایات، وارننگ بھی دے دی

امام ڈاکٹر صالح کی نماز جمعہ کے خطبے میں اہم مسائل کی طرف روشنی
شائع 11 مئ 2024 04:20pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا/ امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا/ امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید

مسجد الحرام کے امام دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں تاہم ان دنوں مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو خاص نصیحت کر دی ہے۔

مسجد الحرام کے 9 اماموں میں سے ایک امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کی جانب سے طلباء کو نصیحت کی گئی ہے، کہ وہ اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کا احترام کریں۔

شیخ کا اپنے خطبے میں کہنا تھا کہ اساتذہ کو بے عزت کرنے کے بجائے ان سے عاجزانہ اور فرمانبرداری سے بات چیت کریں۔

جبکہ شیخ ڈاکٹر صالح نے اساتذہ کی اہمیت اور سماجی میں ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے خطبے میں امام مسجد الحرام کا طلباء کو اساتذہ کی اہمیت سے متعلق کہنا تھا کہ ایک استاد ہے جو کہ سماج میں پڑھانے، پیروی اور پرورش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جب وہ اپنے طالب علموں میں فضیلت دیکھتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے۔

جبکہ طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلباء کو اساتذہ کے لیے دعا کرنی چاہیے، انہیں نقصان پہنچانے کے بجائے ان کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔

خطبے کے دوران امام کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں سے متعلق بھی ذکر کیا گیا، جس میں مسجد الحرام کے امام کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان زندگی سکون اور مہذب زندگی کا نام ہے۔

جب کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے زندگی میں خلل پڑتا ہے اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے تو ان کے درمیان حسن سلوک کو تسلیم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

امام کا شوہروں سے متعلق کہنا تھا کہ شوہروں کو ایک اچھی زندگی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔

جبکہ امام کا بیویوں سے متعلق کہنا تھا کہ بیویوں کو اپنے شوہر کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے۔ اس کی غیر موجودگی میں بچے کی پرورش، پیسوں کی حفاظت اور گھر میں استحکام بنائے رکھے۔

students

teachers

Wife

Husband

Grand Mosque

Masjid al Haram

imam

Saleh bin Humaid