Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد نبوی ﷺ میں 50 سالہ شخص کو موت کے منہ سے بچالیا گیا

جمعے کی نماز کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں نمازی کی حالت شدید خراب ہوئی
شائع 11 مئ 2024 03:35pm
تصویر بذریعہ: اسٹاپ ڈاٹ پی کے/ مسجد نبوی ﷺ کا صحن مبارک
تصویر بذریعہ: اسٹاپ ڈاٹ پی کے/ مسجد نبوی ﷺ کا صحن مبارک

مکہ اور مدینہ دنیا کے ان مصروف ترین اور اہم ترین شہروں میں شامل ہے، جہاں ہمہ وقت انسانوں کی موجودگی ہوتی ہے، ایسے میں طبی امداد سے متعلق انتظامیہ کو ہمہ وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی کچھ مدینہ منورہ میں ہوا ہے، جہاں ایک نمازی کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر بروقت طبی امداد نے اس کی جان بچالی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کی نماز کے بعد ایک نمازی کی جان بچالی ہے، جبکہ مزید طبی امداد کے لیے اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی ریڈ کریسینٹ اتھارٹی سے منسلک رضاکاروں کی بروقت طبی امداد کے باعث 50 سالہ نمازی کی جان بچائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسجد نبویﷺ کے صحن مبارک میں 50 سالہ نمازی کی بعد نماز جمعہ کے طبیت خراب ہونے کی اطلاع امدادی ٹیموں کو ملی تھی۔

جس پر بروقت کاروائی کے باعث 50 سالہ شخص کی جان کو بچا لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل برائے اتھارٹی برانچ ڈاکٹر احمد الزہرانی کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو مسجد نبویﷺ کے صحن کے جنوبی حصے سے ایک نمازی کو کارڈیاک اور رسپیرائٹری اریسٹ پڑنے کی اطلاع ملی تھی۔

جس پر میڈیکل ٹیم کی جانب سے بروقت کامیاب کاروائی کی گئی، رضاکاروں کے پاس موجود الیکٹرک شاکس مشین کے باعث مریض کو موت کے منہ سے بچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریض کو الصفیاء ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

cardiac arrest

Patients

Madina

prophet mosque

red crecent