Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

دہشتگردوں کے ہاتھوں اسکول منہدم، طالبات کی آنکھیں نم ہوگئیں

دہشت گردوں نے اسکول کی عمارت کو رات کی تاریکی میں بارودی مواد سے اڑایا
شائع 11 مئ 2024 02:44pm

شمالی وزیرستان میں آج طالبات اپنے اسکول پہنچیں تو ٹوٹی عمارت دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔

شمالی وزیرستان میں طالبات کا گرلز مڈل اسکول دو روز قبل دہشتگردوں نے حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔

دہشت گردوں نے اسکول کی عمارت کو رات کی تاریکی میں بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔

اسکول پہنچنیں والی طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر بیٹی کو تعلیم کا حق دو کے نعرے درج تھے۔