Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکتا کپور ایک بار پھر بنا کسی مرد کے ماں بننے کو تیار

واضح رہے ایکتا کپور کی پہلی اولاد کی خبر بھی توجہ کا مرکز بن گئی تھی
شائع 11 مئ 2024 02:21pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

معروف بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیت اور ڈائریکٹر ایکتا کپور نے جہاں اپنے ڈراموں کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، وہیں اب ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر بھی وائرل ہے۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد اور ساس بہو کے ڈراموں میں نئی روح پھونکنے والی ایکتا کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سروگریسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

تاہم اب دوسرے بچے کی پیدائش پر انٹرنیٹ صارفین اور مداح تجسس میں مبتلا ہیں کہ دوسرے بچے کی پیدائش بھی کیا سروگریسی سے ہوئی ہے؟

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق ایکتا کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا ویب سائٹ بالی وُڈ لائف کی جانب سے دعوے میں بتانا تھا کہ پہلے بچے کے بعد کے اب دوسرے بچے کی پیدائش بھی سروگریسی کے ذریعے متوقع ہے۔

تاہم اس سب میں ڈائریکٹر ایکتا کپور کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے اور دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تردید کر دی ہے۔

دوسری جانب ایکتا کپور کے والدین اداکارہ جیتیندرا اور ان کی اہلیہ شوبھا کپور بیٹی کے فیصلے کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ بھارتی اور اداکار تشار کپور بھی بہن کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے سروگریسی کے عمل سے ایکتا کپور پہلی مرتبہ ماں بنی تھیں اور ان کا 5 سال کا بیٹا راوی ہے۔

Mother

fake News

Ekta Kapoor

BOLLYWOOD NEWS

surrogracy

Jeetendra