Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلوٹوں کا ڈر ختم، اب ذاتی استری جیب میں لے کر گھومیں

اس استری کی قیمت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا
شائع 11 مئ 2024 02:03pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

عام طور پر روزمرہ زندگی میں جہاں انسان اپنے کپڑوں کی سلوٹیں دور کرنے کے لیے پریشان رہتا ہے، وہیں استری کی پریشانی بھی انسان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی استری نے دھوم مچا دی ہے، جو کہ سائز میں کافی چھوٹی ہے۔

اس چھوٹی اور سفری سہولت کے لیے استعمال کی جانے والی استری کی بناوٹ کچھ اس طرح کی ہے کہ اسے باآسانی بیگ میں سما سکتی ہے، جبکہ اسے بڑی جیب والی کمیز یا پتلون میں بھی رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس پر مشکل بھی ہو سکتی ہے۔

کمپنی تھیوری کی جانب سے ٹریول آئرن منی کے نام سے یہ استری متعارف کرائی گئی ہے، جو کہ خاص کر سفری سہولت کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

گیلے اور سوکھے ہوئے کپڑوں کو استری کرنے کی غرض سے اسے کارآمد لایا جا سکتا ہے۔

جبکہ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ استری 30 سیکنڈز میں ہیٹ فراہم کر دیتی ہے، جس سے کپڑے جلد از جلد استری ہو جاتے ہیں۔

جبکہ اسی استری میں موجود واٹر اسپرے بٹن اس کی کوائلٹی کو بڑھا دیتا ہے، اس استری کا درجہ حرارت 150 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس استری کی بناوٹ ٹرائی اینگل شیپ کی ہے، جبکہ اس میں موجود ٹائٹانم پینل حفاظت اور ڈیور ایبلٹی کو یقینی بناتا ہے۔

دوسری جانب اس استری کو 800 واٹس پر آپریٹ کیا جاتا ہے، جبکہ 220 سے 240 والٹس کی مطابقت بھی رکھتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ استری 2 سال کی مینوفیکچر وارنٹی کے ساتھ خریدی جا سکتی ہے۔

تاہم یہ استری بھارتی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے جو کہ فلحال پاکستان میں میسر نہیں ہے، اس کی قیمت آن لائن ویب سائٹ کے مطابق 40 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 11 ہزار سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

travel

electric iron

mini iron

online