Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کا بجلی سبسڈی اور صنعتوں کیلئے رعایتی گیس ختم کرنے کا مطالبہ

‏آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کیلئے پالیسی گائیڈ لائن دیدی
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 01:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (‏آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کردیں، جس میں صنعتوں اور ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ‏آئندہ مالی سال میں بجلی اور گیس کے ریٹ لاگت کے مطابق بروقت طے کئے جائیں، بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دیا جائے۔

پالیسی گائیڈ لائن میں آئی ایم ایف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے، ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کئے جائیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ‏آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بجلی کی سبسڈی ختم کی جائے، اور صنعتوں کیلئے گیس کا رعایتی نرخ ختم کیا جائے۔

عالمی مالیات فنڈ کا کہنا ہے کہ توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دو چار رہے گی۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

Pakistan Inflation

Energy Prices