Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج میں 3 افسر لیفٹیننٹ جنرل بن گئے، کور کمانڈر پشاور ریٹائر

ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ترقی پانے والوں میں شامل
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 02:10pm

پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ان ترقیوں کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے تاہم ان کی خبر ہفتہ کو دو بڑے انگریزی اخبارات نے شائع کی۔

ڈان اخبار کے مطابق میجر جنرل عمر بخاری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پشاور میں قائم الیون کور کا کمانڈر مقرر کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان اس عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ جنرل حسن اظہر حیات ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائڑ ہو رہے ہیں۔

اخبار نے خیال ظاہر کیا کہ نئے کور کمانڈر پشاور کی تعیناتی سے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت اور وہاں فوجی قیادت کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

پشاور میں نئے کمانڈر میجر جنرل عمر بخاری اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (الفا) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو کور کمانڈر منگل بنا دیا گیا ہے۔ کور کمانڈر منگلا ایمان بلان نے حال ہی میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

جنرل نعمان ذکریا کی جگہ نئے ترقی پانے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو تعینات کر دیا گیا، جنرل عنایت حسین وائس چیف آف جنرل اسٹاف (براوو) کے طور پر خدمات انجام دینے والے میجر جنرل تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فی الحال آئی ایس پی آر میں برقرار رکھا گیا ہے۔

جنرل احمد شریف کا تعلق کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز سے ہے اور ای ایم ای کے بہت کم افسران تھری اسٹار رینک تک پہنچے ہیں۔

DG ISPR

major general ahmed sharif chaudhry

Major General Omer Ahmed Bokhari

Major General Inayat Hussain