Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

تین روز کے اندر جواب نہ دیا گیا تو مزید کارروائی کی جائے گی، نوٹس
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 01:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی ہے، شیرافضل مروت تین روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

شیر افضل مروت کو غیرذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ 3 روز میں مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے، پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا۔

شیر افضل بپھر گئے: ’جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا‘

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد انہیں دونوں کمیہٹیوں سے بھی نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے متنازع بیانات پر ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا۔

Show cause notice

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)