Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نابالغ لڑکی سے شادی ملتوی ہونے پر دولہا دلہن کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

پرکاش نے لڑکی کو گھر سے تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جانے کے بعد اس کا سر قلم کردیا
شائع 11 مئ 2024 11:38am

نابالغ لڑکی سے شادی ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ شخص دلہن کا سر قلم کر کے اپنے ساتھ لے گیا۔

بھارت کے ایک پہاڑی قصبے میں 32 سالہ پرکاش کی شادی 16 سالہ مینا سے ہونے والی تھی، جس نے چند روز قبل ہی دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا۔

لیکن کسی نے محکمہ چائلڈ ویلفیئر کو اس شادی کی اطلاع دے دی، جس پر عہدیداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہل خانہ کو تقریب روکنے کا حکم دیا۔

آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ

چائلڈ ویلفئیر حکام نے گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کم عمر ہے اور اس کی شادی پر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

جس کے بعد اہل خانہ نے مشاورت کے بعد تقریب کو منسوخ کرنے اور مینا کی عمر 18 سال ہونے تک شادی کو ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

جاپان میں دوستی کو شادی کا نام دے دیا گیا

پولیس نے بتایا کہ اس فیصلے کے کئی گھنٹوں بعد پرکاش لڑکی کے گھر میں گھس گیا اور اس کے والدین پر حملہ کیا، اس نے لڑکی کے والد کو لات ماری اور اس کی ماں پر تیز دھار چیز سے حملہ کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پرکاش نے لڑکی کو گھر سے تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جانے کے بعد اس کا سر قلم کردیا اور فرار ہوتے ہوئے سر بھی ساتھ لے گیا۔

شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ

پولیس سپرنٹنڈٹ نے بتایا کہ ملزم پرکاش تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متاثرہ لڑکی کے والدین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پرکاش کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 302 (قتل) اور جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

karnataka

Bride Beheaded