Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری انتظامیہ نے گوہر خان کے بیٹے کی سالگرہ تہس نہس کردی

بی ایم سی اہلکار پوری سجاوٹ اکھاڑ کر لے گئے
شائع 11 مئ 2024 10:55am

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی، لیکن شہری انتظامیہ نے رنگ میں بھنگ ملاتے ہوئے سلاگرہ کو تہس نہس کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہر خان کے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم جنگل پر مبنی تھی، جس ہوٹل میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی اس نے سجاوٹ فٹ پاتھ تک کر دی گئی۔

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

ممبئی کی شہری انتظامیہ کو یہ برداشت نہ ہوا بی ایم سی نے فٹ پاتھ پر کی گئی سجاوٹ کو گرا دیا، اس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔

ایک اور بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک

بی ایم سی کے عہدیداروں نے ہوٹل والوں سے فٹ پاتھ پر بنائے گئے داخلی دروازے ہٹانے کو کہا۔ لیکن ہوٹل مالکان نے ایک نہ سنی جس کے باعث بالاخر اہلکاروں نے تجاوزات کے باعث گیٹ اکھاڑ کر اپنی گاڑی میں ڈال لیا۔

سجاوٹ کو منہدم کرنے کے بعد گوہر اور ان کے شوہر زید کی بی ایم سی حکام سے بحث ہوئی۔

Gauahar Khan

Son's Birthday

BMC