Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عارف علوی نے پارٹی چیئرمین نامزدگی سے متعلق وضاحت کردی

پاکستان کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں، سابق صدر
شائع 11 مئ 2024 10:47am
فوٹو۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔ فیس بک

سابق صدر عارف علوی نے تحریک انصاف کی طرف سے انھیں چیئرمین نامزد کرنے کی افواہوں پر ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنے ٹوئیٹ میں عارف علوی نے لکھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میرے قائد کی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ میری ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت کو غلط اور غیر منصفانہ طور پر قید کیا گیا ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان پارٹی کی قیادت بخوبی کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں۔ میں اس غلط اور غیر اہم مسئلے کو واضح انکار کے ساتھ ختم کرنا چاہوں گا۔

سابق صدر نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر منطقی منظر نامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔