Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن کاروبار سے ماہانہ 20 لاکھ روپے کمانے والا 13 سالہ بنٹی

والد کو گھر بٹھا دیا، والدہ کو عمرے پر بھیج کر مہنگی گاڑیاں بھی خرید لیں
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 11:08am
13-year-old Bunty’s life changed through online earning - Aaj News

آن لائن کمائی نے بنٹی نامی 13 سالہ پاکستانی بچے کی زندگی بدل دی ہے، نویں جماعت کا یہ طالب علم ہرماہ 20 لاکھ تک کمانے کا دعویدار ہے، جس نے اپنی کمائی سے مہنگی گاڑی اور موبائل فونز بھی خرید لیے ہیں۔

تیرہ سالہ بنٹی نے والد کو گھر بٹھا دیا، اپنے پیسوں سے والدہ کوعمرے پر بھیجا اور سونے کے کنگن بنا کر دیے۔

بنٹی نے ایک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی کھول لیا جس میں 150 سے زائد بچے بشمول نوجوان تربیت حاصل کررہے ہیں۔

بنٹی کا کہنا ہے کہ اس نے قرضہ لے کر کاروبار شروع کیا، اس کے بعد آن لائن کمائی سے گاڑی، موبائل اور گھر بنائے لیکن رول ماڈل والد ہی ہیں۔

بنٹی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بنٹی آن لائن بزنس کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کررہا ہے جس نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا۔

محنت کی جائے تو منزل تک پہنچنا مشکل نہیں جسے بنٹی نے ثابت کیا۔

Online Earning

Bunty