Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے بعد بھارت میں بھی اچانک طوفان، دہلی میں درخت اکھڑ گئے

شدید موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 11:00am
تصویر بذریعہ: ایکس
تصویر بذریعہ: ایکس

جہاں دنیا بھر میں خراب موسمی صورتحال پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان کے بعد اب بھارت کے مختلف علاقے میں گزشتہ روز شدید مٹی کے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز اچانک آنے والے مٹی کے طوفان کے باعث نہ صرف شہری متاثر ہوئے بلکہ شدید ہواوؤں کے جھکڑ کے باعث عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی سمیت نوائڈا اور غازی آباد کے علاقے شدید مٹی کے طوفان کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

مٹی کے طوفان، موسلادھار بارش کے باعث 9 پروازوں کو جے پور ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

دلی پولیس کے مطابق عمارتوں کے مختلف حصوں کے منہدم ہونے کے باعث شہری زخمی ہوئے۔

جبکہ دلی پولیس کو درخت گرنے کے حوالے سے 152 کالز موصول ہوئیں، عمارتوں کو نقصان پہنچنے سے متعلق 55 کالز اور بجلی کی معطلی سے متعلق 202 کالز موصول ہوئیں۔

60 سے 70 گھنٹہ فی رفتار چلنے والی ہواوؤں کے باعث کئی شہروں میں سائن بورڈز اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

india

New Delhi

trees

Weather Updates

dust storm

ghaziabad