Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہلی کے وزیرِاعلیٰ آج بھرپور اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کریں گے

عام آدمی پارٹی نے ضمانت پر رہائی پانے والے اپنے قائد کے لیے 2 روڈ شوز کی تیاریاں مکمل کرلیں
شائع 11 مئ 2024 09:58am

بھارت کی ریاست دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال یکم جون تک کی ضمانت منظور ہونے کے بعد آج (ہفتے کو) دہلی میں اسٹریٹ پاور کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) نے اپنے سربراہ کی رہائی کے بعد دو شاندار روڈ شوز کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان روڈ شوز میں کیجری وال اپنی انتخابی حکمتِ عملی اور اُس کے بعد کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

اروند کیجری وال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے اُنہیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت بھی دی ہے۔ آج کی ریلی عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کا نئے سِرے سے آغاز کرے گی۔

اپنے قائد کے جیل میں ہونے کے باعث عام آدمی پارٹی لوک سبھا کے انتخابات کے حوالے سے بھرپور مہم چلانے میں ناکام رہی تھی۔

ارون کیجری وال پر 600 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے تاہم جب مرکزی تفتیشی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی میں اُن کے گھر پر چھاپہ مارا تو صرف 70 ہزار روپے برآمد ہوئے تھے۔

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے عام آدمی پارٹی بہت بڑے چیلنج کے طور پر ابھری ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہے۔ مودی سرکار نے اروند کیجری وال کی مقبولیت سے خائف ہوکر اُنہیں عدالتی کارروائی کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹانے کی کوششش کی ہے تاہم اب یہ کوشش ناکام ہی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

کیجریوال کیلئے دہلی میں اپوزیشن کی بڑی ریلی، بھارت میں اگ لگنے والی ہے، راہل گاندھی

اقوام متحدہ نے بھارت میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کردیا، جے شنکر آگ بگولہ

Arvind Kejriwal

BAILED AND FREED

BIG ROADSHOWS IN DELHI

SHOW OF STREET POWER