Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ

کسی نے پانی کی بوتل پھینکی جو نوراک جوکووچ کے سر پر لگی، فوراً اسپتال پہنچایا گیا، حالت خطرے سے باہر
شائع 11 مئ 2024 09:17am

ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ پر آٹو گراف دینے کے دوران پانی کی بوتل سے حملہ ہوا ہے۔ بوتل جوکووچ کے سر پر لگی۔ اُنہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری ٹریٹمنٹ کے بعد وہ ہوٹل منتقل ہوگئے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ اٹالین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے کورنٹین موٹیٹ کے خلاف فتح کے بعد سینٹرل کورٹ سے نکلتے ہوئے ایک پرستار کو آٹوگراف دینے کے لیے رکے تھے۔ بوتل لگتے ہی نوواک جوکووچ سر پکڑ کر گر پڑے۔ وہ کئی سیکنڈ تک زمین پر پڑے رہے۔

منتظمین اور متعلقہ عملے کے لوگوں نے لپک کر اُنہیں اٹھایا اور اسپتال پہنچایا۔ منتظمین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ جوکووچ خیریت سے ہیں، کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

آئی پی ایل کے میچ میں شائقین آپے سے باہر، بھارتی کھلاڑی شرمندہ

الجزائرین کھلاڑی نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیا

water bottle

Djokovic struck on the head

Italian Open

Second win in round