Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت نے روٹی کے ریٹ مزید گرا دیے

ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کےمذاکرات کامیاب
شائع 11 مئ 2024 08:58am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں روٹی کے ریٹ مزید گرا دیے گئے، عوام کو اب 16 روپے کے بجائے روٹی 15 روپے میں ملے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کےمذاکرات کامیاب ہوگئے، اور روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق ہوگیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی فرا وانی اور آٹے کی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا میں بھی روٹی سستی

مریم نواز والد کے ہمراہ روٹی کی قیمت چیک کرنے مارکیٹ پہنچ گئیں

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ روٹی کی نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

economic crisis

Poverty

Pakistan Inflation

CM Punjab Maryam Nawaz