Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل

قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، مشال الاحمد الجابر الصباح
شائع 11 مئ 2024 08:50am

کویت کے امیر شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔ جمعہ کو ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی ساتھ آئین کے چند آرٹیکلز بھی معطل کیے گئے ہیں تاہم تعطل کی مدت چار سال سے زیادہ نہ ہوگی۔

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔

سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے تمام اختیارات امیر اور اُن کی کابینہ کے ہاتھ میں رہیں گے۔ قوم سے خطاب میں کویت کے امیر نے کہا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے۔ ایسے میں ملک کو بچانے کی خاطر اور کے بہترین مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سخت ترین فیصلوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔

کویت میں مقنہ کو خلیج کی دیگر بادشاہتوں کے مقابلے میں زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ عشروں پر محیط سیاسی تعطل اور بحرانوں نے کابینہ میں غیر معمولی رد و بدل اور پارلیمںٹ کی تحلیل کی راہ ہموار کی ہے۔

Kuwait

PARLIAMENT DISSOLVED

CONSTITUTION PARTIALLY SUSPENDED

MESHAL ALAHMED ALJABIR ALSABAH