Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ علی عباسی ورکنگ ویمین کے حق میں بول اٹھے

وہ زمانہ چلا گیا جب لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور وہ خاموش رہتی تھی
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 10:56am

حال ہی میں ”پیارے افضل “ سے شہرت پانے والے مشہور اور ہر دلعزیزپاکستانی اداکار، حمزہ علی عباسی نے ایک ٹی وی شو“ میری سہیلی“ میں ٹیلی فون کانفرنس کے ذریعے ایک انٹرویو دیا ہے۔ شو میں حمزہ علی عباسی کو میزبان دیگر شریک میزبانوں نے مدعو کیا تھا۔

شو میں حمزہ علی عباسی نے پاکستان میں خواتین کے لیے کام کے ماحول کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بارے میں بھی اپنی رائے دی کہ مردوں کو کام کی جگہ پرخواتین کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے۔

کام کی جگہ پر ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کیونکہ میری بہن اور میری بیوی ورکنگ ویمین ہیں اور میرے ارد گرد بہت مضبوط خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بھی بہت بولتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اب آزاد خواتین اپنے خاندانوں کی حامی بن گئی ہیں۔

حمزہ عباسی نےخواتین کو ہراساں کرنے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے متفق ہوں کہ خواتین کو اب بھی کام پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں (مردوں کو) اس صورت حال میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اس طرح کے رویے کو قبول نہیں کرنا چاہیے اوراس کی مذمت کرنی چاہیے،کیونکہ بدقسمتی سے ہم (مردوں) کے لیے یہ نارمل ہے، حالانکہ اس طرح کے رویے کو جرم قرار دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے آج کی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ،آج خواتین بہت آگے آ رہی ہیں، کیونکہ وہ خود ہراسانی کے خلاف مطالبہ کر رہی ہیں، ہمیں ایسی مضبوط خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، جو ہراسانی کے بارے میں بات کرتی ہیں، انہیں اس کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے، اسے سنا جائے گا۔

شوبز اور دیگر شعبوں میں خواتین کو درپیش حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے مجموعی طور پر صورتحال میں تبدیلی دیکھی ہے، اب چیزیں بہتر ہیں۔ تاہم، مردوں کو خواتین کے ساتھ معاون ہونا چاہئے، انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے آس پاس کا ماحول محفوظ ہے۔ جو مرد خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں اسلام کی تعلیمات کے بارے میں جاننا چاہئے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جاننا چاہئے۔

حمزہ علی عباسی ایک شاندار پاکستانی اداکار ہیں جو بہت کم وقت میں مشہور ہو گئے۔ انہیں پاکستانی ڈراما سیریل ”پیارے افضل“ میں کام کرنے کے فورا بعد ہی پہچان ملی۔

اداکار ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”جان جہاں“ میں نظر آرہے ہیں اور مداح ان کے مثبت کردار کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اپنے دوستانہ رویے اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے خود کو اسلام کے لیے وقف کر دیا ہے اور وہ اکثر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف سماجی مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz