Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پولیس اسٹیشن میں خواجہ سراؤں نے دھاوا بول دیا

پولیس اسٹیشن پر خواجہ سراؤں کے دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 11 مئ 2024 08:09am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن میں خواجہ سراؤں نے دھاوا بول دیا۔

پنچاب کے بعد سندھ میں بھی پولیس اسٹیشن میں خواجہ سراؤں کے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا۔

شہر قائد کے پولیس اسٹیشن پر خواجہ سراؤں کے دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ستائیس فروری کا ہے، دکاندار اور خواجہ سراؤں میں تلخ کلامی کا واقعہ تھانے جا پہنچا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ دکاندار کے معافی مانگنے پر خواجہ سراؤں اور دکاندار میں راضی نامہ ہوگیا تھا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes