Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بگ باس سے مشہور ہونے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

عبدو روزک نے اپنی ہونے والی اہلیہ کو منگنی کی خوبصورت انگوٹھی پہنائی
شائع 11 مئ 2024 12:05am

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز عبدو روزک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی جو انہوں نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے خریدی تھی۔

اب بیس سالہ عبدو روزک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں جس میں وہ عربی دولہا کے لباس میں بیٹھے اپنی ہونے والی اہلیہ کو وہی انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔ منگنی کی خوبصورت تصویری جھلیکیاں صارفین کو بے حد پسند آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ ہو، 7 جولائی کی تاریخ محفوظ کرلیں، میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں‘۔

خیال رہے بیس سالہ عبدو روزک مبینہ طور پر شارجہ کی ایک 19 سالہ اماراتی لڑکی سے 7 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھے گے۔

Abdu Rozik

Abdu Rozik Getting married