Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں غلطی کہاں ہے؟

تصویر میں اشارہ دیا گیا ہے کہ انسان جتنا پرسکون ہوگا، غلطی کو تلاش کرنا اتنا ہی آسان ہوگا
شائع 10 مئ 2024 11:58pm

سوشل میڈیا پر مختلف تصویری پہیلیاں اور غلطیاں تلاش کرنے والی تصاویر شئیر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں سلجھانے میں انٹرنیٹ صارفین اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک ایسی ہی دماغ کو الجھن میں مبتلا کردینے والی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وائرل ہور ہی ہے جس نے لوگوں کو اپنا سر کھجلانے پر ہی مجبور کر دیا۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ A سے Z تک حروف لکھے ہوئے ہیں جس میں صارفین سے غلطی کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس پہیلی کو ”برین ٹیزر“ کا نام دیاگیا ہے۔

یہ برین ٹیزر آپ کو اشارہ دے رہا ہے کہ “انسان جتنا پرسکون ہوگا، غلطی کو تلاش کرنا اتنا ہی آسان ہوگا ۔

یہ تصویر ایک ایکس صارف ڈاکٹر مائیک ڈیوس نے شیئر کی ہے۔ وہ اکثر اپنے فالوورز کو مختلف پہیلوں کے ساتھ چیلنج دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر کا جواب دینے کے لیے صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے جواب دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں اس تصویر میں کیا غلطی ہوسکتی ہے؟ کمنٹس میں جواب دیجیئے