Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی طریقے سے ڈرونز کی ایکسپورٹ، امریکا نے بھارت پر پابندی لگا دی

کمپنیاں روس، یوکرین جنگ میں غیر قانونی طریقے سے ڈرون ایکسپورٹ کر رہی تھیں۔
شائع 10 مئ 2024 10:15pm

مودی سرکار کو بڑا جھٹکا لگ گیا امریکا نے 3 بھارتی کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

امریکا نے زین شپنگ، پورٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، اور سی آرٹ شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ پر پابندی لگائی ہے۔ امریکا نے ان کمپنیوں پر پابندی غیر قانونی طریقے سے چلانے پر لگائی ہے۔

یہ کمپنیاں روس، یوکرین جنگ میں غیر قانونی طریقے سے ڈرون ایکسپورٹ کر رہی تھیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی کمپنیاں امریکی مفادات کے خلاف کام کرتی ہوئی پائی گئیں۔

بھارت نے برآمد پر پابندی لگا دی، پاکستان میں ایک سبزی مہنگی ہونے کا خدشہ

اس کے علاوہ ایران کی جانب سے بھی ان تین کمپنیوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ حال ہی میں قطر اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی خفیہ ایجنٹ ان ممالک کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

india

America

Banned