Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایس پی آر کی جانب سے معافی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

پریس کانفرنس پر رد عمل میں تحریک انصاف کا اعلامیہ جاری
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 09:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوج کی طرف سے معافی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس غیرآئینی، غیرقانونی ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت کو ’انتشاری گروہ‘ قرار دے کر ’معافی‘ کا مطالبہ بھی متفقہ طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔’

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے پر تشدد واقعات کو ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن قرار دیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کی آر میں پارٹی کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مفاہمت کی بجائے مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کے بیان کی روشنی میں 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کور کمیٹی کا اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے عمر ایوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں امریکی سفیر کو کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جہاں آئین اور قانون نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔

جب کہ پارٹی کے ایک اور رہنما اس قیصر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفاہمت کے بجائے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میڈیا میں نہیں بتا سکتا، ایک نئی جنگ کی شروعات کی جا رہی ہے، پہلے ہی جہاد کی جنگ نے ہمیں کلاشنکوف کا تحفہ دیا۔

اسلام آباد

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Press Conference DGISPR